ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں: راہل گاندھی

پرینکا حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں: راہل گاندھی

Tue, 05 Oct 2021 21:05:35    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جا رہیں پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ پرینکا گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنؤ کے دورے پر آرہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا ک ’’جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہے، ہار نہیں مانیں گی۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘‘۔ پرینکا گاندھی نے کہا ’’نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آر آئی کے مجھے گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے، اور کسانوں کو کچلنے والا وہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوا۔ کیوں؟‘‘۔


Share: